پشاور میں انسداد منشیات مہم کے تحت بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

5

پشاور، 12ستمبر(اے پی پی):   ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرذاہد اقبال خان کی زیر نگرانی شیر محمد خان انچارج سپیشل سکواڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ بمعہ دیگر عملہ بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ مذکورہ ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر ڈبل روڈ نزد سیکریٹری پل بطرف ٹول پلازہ حیات آباد ناکہ بندی کے دوران مخبر شدہ موٹر کار گاڑی کو باڑہ کی جانب سے آتے دیکھ کر بذریعہ ٹارچ رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی ، سرکاری گاڑی میں تعاقب شروع کیا گیا اسی دوران ملزمان نے ایکسائز عملے پر فائرنگ شروع کردی ، ایکسائز عملے نے بھی اپنی حفاظت اور ملزمان کو قابو کرنے کی خاطر موٹر کار کے ٹائروں پر جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان کی گاڑی کے دونوں ٹائر پنکچر ہو۔