پنڈی بھٹیاں؛ اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

6

پنڈی بھٹیاں،07 ستمبر(اے پی پی ): تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے اور دو بین الصوبائی اسمگلروں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے گولیوں کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرکے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ہے۔

 ملزمان غیر قانونی اسلحہ صوبہ خیبر پختونخواہ سے پنجاب اسمگل کر رہے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش پنجاب کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔