چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت اجلاس ، حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے انتظامات  کا جائزہ لیا گیا

10

چنیوٹ،21 ستمبر(اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اندرون شہر اور میں روڈز پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے انتظامات بارے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں محکموں اور شرکاء کی جانب سے ٹریفک کی بہتر روانی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بارے مختلف تجاویز پیش کی گئی۔ اندرون شہر میں رکشوں کے کھڑے کرنے لیے مخصوص مقامات مقرر کیے جانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی  کہ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، ہیلمیٹ کی پابندی کروائیں ، اندرون شہر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ نہیں ہونا چاہیے، کمر عمر ڈرائیورز اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔انہوں  نے کہا کہ شاہراہ قائد اعظم فرنیچر مارکیٹ میں دن 10 بجے تا 3 بجے تک ہر قسم کی لوڈنگ ان لوڈنگ پر پابندی عائد کریں، شہر میں رش والی جگہوں پر ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں، خاص کر سکولوں کے پاس چھٹی کے اوقات میں سول ڈیفنس اور ٹریفک پولیس اہلکار موجود ہونے چاہیے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر مسائل کے حوالے مناسب ہدایات جاری کیں ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ۔ ڈی ایس پی ٹریفک محمد عرفان ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مس طاہرہ خان، سی او ایم سی وقاص ہرل،سول ڈیفنس آفیسر محمد صدیق،نمائندہ سیکیورٹی برانچ، نمائندہ ڈی آر ٹی اے برانچ ،نمائندہ فیسکو ، رہنما مزدور یونین ڈاکٹر علی امین و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔