ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمپلیکس کا افتتاح

18

مظفرگڑھ،15 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمپلیکس کا افتتاح کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے ڈویلپمنٹ کمپلیکس پہنچنے پر ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ نے ڈپٹی کمشنر کا شاندار استقبال کیا،افتتاح کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو تنویر مرتضی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مبشر رحمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی ترقی کے لئے دن رات کوشش جاری ہےاور کہا کہ  انہوں نے مظفرگڑھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اور  بتایا کہ ترقیاتی کاموں میں مظفرگڑھ پوری ڈویژن میں پہلے نمبر پر ہے۔