کورونا کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانا بچوں کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے، پروفیسر عنایت علی قریشی

6

ملتان، 19 ستمبر(اے پی پی): پرنسپل پروفیسر عنایت علی قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانا بچوں کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبہ کی کوویڈ 19ویکسینیشن کے موقع پر کیا۔

گورنمنٹ اقبال سکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں زیر تعلیم طلبہ جن کی عمر 5 تا 12 سال تک ہے ، ان کو کوویڈ 19ویکسینیشن محکمہ ہیلتھ یونین کونسل نمبر 13 غوث پورہ کی ٹیم نے لگائی ، ادارہ سکول نے اس ٹیم کے ساتھ تعاون کیا، اس موقع پر واک بھی کی گئی ۔

پرنسپل پروفیسر عنایت علی قریشی نے طلبہ و اساتذہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگوانے سے خاندان، سکولوں اور دیگر علاقوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی،5 تا 12 سال تک کے بچوں اور طلبہ کو حفاظتی ویکسین لگوانا والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے، اس کے لیے اساتذہ اور تعلیمی ادارے شعور اور آگاہی فراہم کر رہے ہیں جو کہ ایک احسن قدم ہے ۔