گلیات :تحصیل مئیر سردار شجاع نبی کا نملی میرا مین روڈ پر جاری کام کا معائنہ،ٹھیکدار کو معیاری کام کی ہدایت

3

گلیات،29ستمبر(اے پی پی): تحصیل مئیر سردار شجاع نبی نے نملی میرا مین روڈ پر جاری کام کا معائنہ کیا اور ٹھیکدار کو معیاری کام اور روڈ کے حفاظت کے لیے مضبوط کنارے بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انکے ہمراہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین عبدلسلام ، ایس ڈی او طارق شاہ اور زاہد امین اور ٹھیکدار میاں علی اور سردارغلام مصطفیٰ، چیرمین سردار حفیظ اور چیرمین سردار عمر خطاب بھی تھے۔

تحصیل مئیر سردار شجاع نبی اور ایکسین عبدلسلام نے روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور جلد سے جلد مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نملی میرا ٹو نتھیاگلی 16 کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر سے نہ صرف اہل علاقہ فائدہ مند ہو گئیں بلکہ نتھیاگلی سے نملی میرا پر سیاست کے فروغ میں بھی مزید بہتری آئے گی ۔