Home General General جلال پورپیروالا،  کسان بورڈ کی نئی باڈی تشکیل دے دی گئی

جلال پورپیروالا،  کسان بورڈ کی نئی باڈی تشکیل دے دی گئی

جلالپورپیروالا، یکم اکتوبر، (اے پی پی): جلال پورپیروالہ میں کسان بورڈ کی نئی باڈی تشکیل دے دی گئی۔ عہدیداروں کی تقرری کے بعد تقریب حلف برداری منعقد کی گئی کسان بورڈ پاکستان ضلع ملتان کے صدر شہزادہ بابر مان نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا ، ضلعی صدر کسان بورڈ شہزادہ بابر مان نے بتایا کہ کسان بورڈ پاکستان اور کسان رہنماؤں کی باہمی مشاورت کے بعد ملک اسحاق سانگی چیئرمین ،حافظ غلام یٰسین پارس وائس چیئرمین کسان بورڈ ، جام قاری محمد اختر صدر ، شاہد محمود خان جنرل سیکرٹری، ملک عزیز بھٹہ نائب صدر ،ملک عمر فاروق لانگ سینیئر نائب صدر، حکیم اظہار الحق کو میڈیا کوارڈینیٹر اور ثقلین نواز کی بطور ڈپٹی میڈیا کوارڈینیٹر تقرری کی گئی ہے جبکہ کسان بورڈ جلال پور کے سرپرست اعلیٰ ملک کامران جٹ کندلہ اور ملک اللہ بخش گھلو ایڈووکیٹ سرپرست ہونگے ۔اس موقع پر صدر کسان بورڈ سمیت کسان بورڈ کے نئے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کسان بورڈ پاکستان اور اپنی ضلعی قیادت کی ہدایات پر انشاءاللہ جلال پور کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بلاتفریق کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر جلال پور کے کسانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

Exit mobile version