رینالہ خورد؛ عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد، سائلوں کے  مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے

15

رینالہ خورد، یکم اکتوبر(اےپی پی): پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں اورزمنیداروں کے مسائل حل کرنے کےلیے ہرماہ کی یکم اور 2تاریخ کوعوامی خدمت کھلی کچہریوں کےانعقادکاسلسلہ جاری ہے، کسانوں اور زمینداروں کے مسائل کےحل کےلیے خدمت کھلی کچہری کاانعقاد اسسٹنٹ کمشنر آفس لان میں کیاگیا، خدمت کھلی کچہری میں آنیوالے والے سائلوں کی درخواستوں پر موقع پراحکامات جاری کیے گیے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرقمر محمود منج نے کہاکہ کسانوں، زمینداروں کےمسائل کے حل کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، خدمت کھلی کچہری میں آنیوالے کسانوں کی درخواستوں پراحکامات دینے کے بعد مسائل کے حل تک بیک اپ بھی لیاجاتا، اس کے علاؤہ عوام کے لیے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں، کسانوں اور زمینداروں کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔