رینالہ خورد؛ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو ملزمان گرفتار کر لیے، مقدمات درج

29

رینالہ خورد، 18اکتوبر(اےپی پی):  تھانہ راوی کے ایس ایچ او سید علی رضا اور ان کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے چھپے 2 ملزم عامر شہزاد اور محمد اسرار کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے  جبکہ  چار ملزمان   تصور، شاہد،  باہو، شمشیر موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گٸیں ہیں۔