فٹی  کے  ایشیا کپ ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب 

8

ملتان، 18 اکتوبر (اے پی پی): آسٹریلیا کے قومی کھیل فٹی  کے  ایشیا کپ ایونٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں شامل 4کھلاڑیوں اور اسسٹنٹ کوچ محبوب اقبال کا تعلق ملتان سے ہے، ٹیم ایشیا ء کپ میں شرکت کیلئے 20اکتوبر کو کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہو گی۔

  ایشیا کپ کیلئے منتخب ملتان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں توحید ستار محمد فرہاد ،محمد نعیم،افتخار ٹھاکر  شامل ہیں۔ کراچی میں پاکستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے ملتان کے چار کھلاڑی اور کوچ محبوب اقبال جنرل بس سٹینڈ سے روانہ ہوئے،جنہیں

فٹی کے جنوبی پنجاب میں کوآرڈینیٹر عابد حسین انٹرنیشنل فٹ بالر نے پاکستان کے سابق فٹ بال کپتان شرافت علی  اور انٹرنیشنل فٹ بالر غلام رسول خان کے ہمراہ رخصت کیا۔

اس موقع پر عابد حسین نے کہا کہ آسٹریلین کھیل فٹی دنیا کے دیگر حصوں کی طرح  پاکستان میں بھی  تیزی سے  مقبول ہورہا ہے، پاکستان آسٹریلیا فٹی فیڈریشن نے مجھے اور میری ٹیم کو جنوبی پنجاب میں فٹی کو مقبول بنانے کا ٹاسک دیا، الحمد للہ میں اور میری  ٹیم اس مشن کے پہلے مرحلہ میں کامیاب رہی ہے اور اس کا ثمر یہ ملا ہے کہ ایشیاء کپ فٹی میں شرکت کرنیوالی پاکستان کی ٹیم کے 4کھلاریوں اور اسسٹنٹ کوچ محمد محبوب اقبال کا تعلق ملتان سے ہے۔

اسٹٹنٹ کوچ محبوب اقبال نے کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں کے میدان میں نمائندگی کرنا ایک خواب تھا وہ خواب جلد پورا ہونیوالا ہے۔ کھلاڑیوں توحید ستار محمد فرہاد، محمد نعیم، افتخار ٹھاکر نے ایشیاء کپ کیلئے پاکستان ٹیم کیلئے سلیکشن پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیڈریشن خاص کر عابد حسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔