مصر کےورلڈ نمبر 27 مصطفیٰ ایل سرٹی نے سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کولیفائی کر لیا

12

اسلام آباد،22اکتوبر  (اے پی پی):مصر کےورلڈ نمبر 27  مصطفیٰ ایل سرٹی نے سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کولیفائی کر لیا ہے۔ہفتہ کو مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں مردوں   کے ایونٹ  کے سیمی فائنل میں  ورلڈ نمبر 27 مصر کے مصطفیٰ ال سرٹی نےہنگری کے عالمی نمبر 65 بالاز فرکاس کے خلاف 61 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔  مصر کے مصطفیٰ  ایل سرٹی نے پہلا گیم 11-5 سے جیتا لیکن اگلے دو 9 -11، 3-11 سیٹ سے ہار گئے۔ تاہم  انہوں نےچوتھی اور پانچویں گیمز 11-6 اور 11-6 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مصر کے ورلڈ نمبر 27 مصر کے مصطفیٰ ایل سرٹی نے ہنگری کےورلڈ نمبر 65 بالاز فرکاس  کو 11-5، 9-11، 3-11، 11- 6، 11-6 سے ہرا دیا۔فائنل میں ان کا مقابلہ ہم وطن عالمی نمبر 28 محمد الشربینی سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے عالمی نمبر 45 یحییٰ النواسانی کو 44 منٹ میں 8-11، 11-3، 11-8، 11-6 سے  شکست دی۔

دریں اثناسرینا-کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل چیمپئن شپ برائے خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں مصر کی عالمی نمبر 82 ملک خفگی نے اپنی ہم وطن عالمی نمبر 157 نور ہیکل کو 6-11، 11-8، 12-10، 7-11، 11- 7سے شکست دی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے عالمی نمبر 73 فیروز ابوالخیر نے عالمی نمبر 70 اسپین کی مارٹا ڈومینگیز فرنانڈیز کو 18 منٹ میں 11-6، 11-7، 11-8 سے شکست دی۔

پاک فضائیہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے قومی تشخص کے فروغ کی کوششوں میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈالتی رہی ہے، تاکہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی کھلاڑیوں کو بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔