اوکاڑہ،10اکتوبر(اے پی پی): ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کےمسائل کے حل اورآبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید احمد عثمانی، صدر’ماڈا‘،جرنلسٹ، ڈسٹرکٹ آفیسر نائلہ محبوب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر جاوید اقبال گجر، ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محمد بخش ودیگر نے شرکت کی۔