اوکاڑہ،11اکتوبر اےپی پی) :تھانہ شاہبھور کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے دوران فائرنگ ہوئی ، پولیس فائرنگ سے چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکووں کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان، اسلحہ اور موٹر سائیکلز برآمد کر لیا گیا ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔