بہاولنگر؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا سلیمان بیگ انتقال کرگئے، نماز جنازہ ادا کردی گئی

15

بہاولنگر،13اکتوبر ( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر مرزا سلیمان بیگ انتقال کرگئے ہیں ان کی نماز جنازہ حیدر اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدوسیم ، ڈی پی او فیصل گلزار ، ضلعی انتظامی افسران ججز صاحبان ، وکلاء، کورٹس ملازمین سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا سلیمان بیگ کو دل میں تکلیف کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، شدید ہارٹ اٹیک کے باعث مرزا سلیمان بیگ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے اور پسماندگان میں اہلیہ اور 4 بچے شامل ہیں۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے انتقال کے باعث ضلع بھر کی عدالتوں میں آج کورٹ ورک بند رہے گا،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت تدفین کے لئے آبائی ضلع جھنگ روانہ کردی گئی ہے۔