اسلام آباد، 04 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فورسز کو کال کریں گے، ایف سی ،رینجرز ،اسلام آباد اور سندھ پولیس بھی ہوگی ،دھرنے والوں کی پوری خاطر مدارت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا ملک میں فساد اور تباہی کیلئے ہوتا ہے۔











