ملتان،06 اکتوبر(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےجمعرات کو یونین کونسل23 میں خصوصی صفائی آپریشن لانچ کیا اور تمام ایریا سے کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبے کا صفایا کردیا۔ صفائی کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے یونین کونسل کا دورہ کیا۔انہوں نے کاتی مار روڈ،محلہ کاشی گراں، تھلہ سادات اور میلاد پارک کا وزٹ کیا اور دکانداروں سے ملاقات اور شہریوں سے گفتگو کی۔
محمدفاروق ڈوگر نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ رحمت اللعالمینؐ منانے کے سلسلے میں خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں اور کہا کہ صفائی بارے نئی حکمت عملی کے تحت ہر یونین کونسل کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور ٹارگٹڈ یونین کونسل کی ہر گلی اور محلہ کو مکمل صاف کیا جاتا ہے۔اس موقع پر خصوصی صفائی مہم پر شہریوں نے محمدفاروق ڈوگر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔