اسلام آباد،14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیٹف ممالک سےرابطے میں ہیں انہیں پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کیلئے قائل کرینگے۔
وہ جمعہ کو پریس کانفرنس سےخطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، معاونین خصوصی مصدق ملک اور عطاتارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ممالک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، فرانس کے صدر نے ڈونر کانفرنس کی پیشکش کی ہے ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے ، امریکہ ،سیکا کانفرنس سمیت پوری دنیا میں مشکل کی اس گھڑی ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے پاکستان کا کیس ہرفورم پر پیش کیا ہے ۔