ملتان،26اکتوبر (اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کی 9 آبادیوں میں خصوصی صفائی آپریشن کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک اورپراناشجاع آباد روڈ سےمٹی ہٹانے کے لئے سکریپنگ کی جبکہ پیرخورشید کالونی اورگلگشت کالونی سے کوڑا کرکٹ اورکچرااٹھایا،اسی طرح نقشبند کالونی،قیصر آباد اورحسن آباد کے خالی پلاٹوں سے کچرا اٹھایا کیا گیا اورگھنٹہ گھرچوک اورمدینہ کالونی میں بھی بھرپورصفائی کی گئی۔
سی ای اوملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے گلگشت کا دورہ کیااور ہدایات جاری کیں۔