ملتان ؛   موٹروے پر  پولیس لائٹس سے مشابہت والی گاڑیوں اور ویک ٹائرزوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری   

14

ملتان، 13 اکتوبر )اے پی پی ): انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل  شاہد جاوید کے احکامات پر ”نومور“    مہم جاری  ہے ۔سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کی براہ راست نگرانی کی وجہ سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران کے حوصلے بلند اور وہ ہر طرح کی وائیلشن کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔

پولیس لائٹس سے مشابہت رکھنے والی گاڑیوں ،ویک ٹائرز والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے موٹروے سے اتار دیا جاتا ہے۔  اس مہم کا بنیادی مقصدٹریفک کو منظم کرکے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ  اور آرام دہ بنانا ہے ۔

بیٹ کمانڈر بیٹ نمبر 22موٹروے ایم فور محمد حسن پھٹی کیمطابق شہریوں کی مدد کی صورت میں بروقت مدد مہیا کی جاۓ ۔ انہوں نے موٹروے پر شہریوں کی بہترین  مدد کرنے والے افسران کو شاباش دی اور افسران کے خدمت کے جزبے کو سراہا اور کہا کہ ایسے بہترین آفیسر موٹروے پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔