ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت ڈینگی سرویلنس کا جائزہ اجلاس ہوا، جس دوران انہوں نے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ تمام ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، دفاتر اور عوامی مقامات سے پانی کی نکاسی اور صفائی پر بھر پور توجہ دیں، مشترکہ اقدامات سے ڈینگی تدارک کو ممکن بنا یا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ واسا پانی کی نکاسی کو یقینی بنائے، پی ایچ اے پارکوں میں پانی کی نکاسی اور صفائی کا انتظام یقینی بنائے جبکہ دیگر ادارے عوامی آگاہی کے لئے پینافلیکس اور سٹیمرز کو شہر اور عوامی مقامات پر آویزاں کریں تاکہ موذی مچھر بارے آگاہی حاصل ہو۔











