ناروول :  انسدادڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس

11

ناروول،اکتوبر 11 ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی کی زیرصدارت انسدادڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال نے با ت کرتے ہوئے کہا کہ  محکمہ صحت کے افسران  ضلع میں ڈینگی کی مکمل اندازمیں روک تھام کے لئے  اپنی انسدادی کارروائیوں کوتیز کریں ،جہاں سے لارواملے وہاں پر متعلقہ افراد پر ایف آئی آر درج کی جائے،کمرشل اداروں سمیت ٹائرشاپس،نرسریز،پبلک پارکس ودیگر مقامات پر فزیکل کام کیاجائے،انڈوراور آوٹ ڈورٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر کا                        مزید کہنا تھا    کہ تمام محکمے اینڈ رائڈ موبائل فونز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں۔

اجلاس میں ضلع نارووال میں اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب علی،ڈاکٹرارشد وٹوکے علاوہ سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈی ایچ او و فوکل ڈاکٹرمحمدطارق،ایم ایس ڈاکٹرفیصل اسحاق کے علاوہ ایجوکیشن،ہائرایجوکیشن،زراعت،انڈسٹریز،پاپولیشن،لائیوسٹاک،فوڈ،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،لیبر،زکوتہ،میونسپل کمیٹیز،ہائی وے،فشریز،سپورٹس سمیت دیگرپرائیویٹ سیکٹرکے افرادنے شرکت کی۔