لاہور،09 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب جناب محمد بلیغ الرحمان نے آج لاہور میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ کے لیےصوبہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز ( اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ، گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی فیصل آباد) کی جانب سے عطیہ کی گئی رقوم کے چیکس بھی پیش کئے۔