ٹنڈو محمد خان؛کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی ، بھارتی مظالم کی مذمت

6

ٹنڈومحمد خان،27اکتوبر(اے پی پی):کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر آفتاب بوزدار، ڈی ایس پی محمد خان زئور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب نظامانی کی جانب سے میونسپل کمیٹی آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈزاٹھارکھے تھے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں گزشتہ کئی سالوں سے مظلوم و نہتے کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔