پاراچنار،27اکتوبر(اے پی پی):ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی جس میں بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ریلی میں میں طلباء سمیت مشران و عمائدین علاقہ اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائیں ہوئے تھے اور کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔
شہید پارک پہنچ کر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر امیرنواز و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام پر عرصہ دراز سے زندگی تنگ کرکے بھارتی حکومت اور فوج نے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا کر جارحیت شروع کیا گیا ہے۔