پاکپتن، 10 اکتوبر(اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پاکپتن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید توصیف حیدر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں میں ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید توصیف حیدر نے سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔جنرل پر یڈ میں پنجاب پولیس ،ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس سٹاف کے دستوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر نے جنرل پریڈ کے بعد پولیس لائنز پاکپتن میں یاد گار شہداء پر سلامی دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔