پاکپتن،12 اکتوبر(اے پی پی): آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی شہید سب انسپکٹر محمد سرور اکرم کے گھر قبولہ شریف پاکپتن آمد، آئی جی پنجاب نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب نے محمد سرور اکرم کی فرض شناسی ، شجاعت اور لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ محمد سرور اکرم کی فیملی کو زندگی کے کسی موقع پر اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا انکی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔
اس موقع پر آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن بھی موجود تھے۔سب انسپکٹر محمد سرور نے گزشتہ روز ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے کراس فائرنگ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔