مری، 06 اکتوبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کو شایان شان طریقے سے منایا جارہاہے اس سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری نے جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے اپنی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا ہے اور مختلف تقاریب کو شیڈول کیا ہے جن میں اسلامی خطاطی کی نمائش ،محفل حسن قرات،محفل نعت اور سیرت کانفرنس شامل ہیں، عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کی پہلی تقریب محفل سماع کا انعقاد بھی ہو گیا ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں اور ہمنوا نے حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے اتنے اچھے اور خوبصورت پیرائے میں پیش کیا کہ سامعین میں وجد کی کیفیت طاری ہو گئی۔اس تقریب علماء ۔انتظامیہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔