ڈی پی او مظفرگڑھ کا سر عام اسلحہ کی نمائش کا نوٹس،ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

32

مظفرگڑھ،06 اکتوبر(اے پی پی)ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا سر عام اسلحہ کی نمائش کا نوٹس،ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود میں ملزمان کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے نوٹس لیا تھا،ویڈیو میں ملزمان نےسر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلایا تھا،ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور نے ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تینوں ملزمان محمد رضا،عمران اور ذوالقرنین کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے 1عدد کلاشنکوف نما 30بور اور 2 عدد پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

فوری کارروائی اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ڈی پی او  کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔