جلال پورپیروالہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائی، ناجائز منافع خوری پر دکانداروں کو جرمانے 

4

جلال پورپیروالہ، 24 نومبر (اے پی پی): پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکان داروں کے خلاف کاروائی،  متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے۔

 عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کاروائی کرتے ہوئے خانبیلہ روڈ اور دیگر کاروباری مراکز پر جاکر سرکاری دکانوں پر ریٹ لسٹوں اور قیمتوں کا جائزہ لیا  اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر جمشید اختر نے اس دوران متعدد دکان داروں کو سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں کو مجموعی پر 10 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو آئندہ سرکاری نرخ پر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی تنبیہ بھی کی ۔