جوھرآباد: کھلی کچہری کا انعقاد

4

جوھرآباد، 25 نومبر(اے پی پی): آئی جی پنجاب  کے احکامات پر  ڈی پی او خوشاب  اسد الرحمن نے  تھانہ سٹی جوھر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے۔

کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اس کے بعد  ڈی پی او اسد الرحمن نے کھلی کچہری میں موجود  شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی داد رسی کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو سخت احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں میں موجود عوام کے مسائل ان کے پاس آ کر سننا، عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور عوام کے تعاون کے بغیر پولیس جرائم پر کنٹرول نہیں کر سکتی اس لیے عوام کو بھی چاہیے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور جرائم عناصر کی نشاندھی کرے تاکہ جرائم پر کنٹرول کیا جا سکے۔

 انہوں نے کہا  عوام کے تعاون کے بغیر  پولیس جرائم پر کنڑول ممکن نہیں  پولیس کے ساتھ  تعاون کریں اورکہا کہ عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا حکومت پنجاب  کی اولین ترجیح میں شامل ہے اس لیے عوام کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے   کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ۔

کھلی کچہری کے  موقع پر ڈی ایس پی ملک ناصر نواز  ایس ایچ او  جبیب نواز آور دیگر پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔