سکھر: مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی ، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

3

سکھر،16نومبر(اے پی پی):سکھر کے قریب مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی  جس کے باعث  ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی ۔

 ترجمان ریلوے سکھر کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن نارتھ بلاک کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو بدھ کی صبح حادثہ پیش آیا۔ مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے جسے جلد بحال کردیا جائے گا، ریلوے عملہ بوگیوں کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔