صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد  مرزا کی ملاقات

5

اسلام آباد،24نومبر  (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  جمعرات کو یہاں  ایوان صدر میں  ملاقات کی ہے ۔صدر مملکت نے ساحر شمشاد  مرزا کو  جنرل کے عہدے پر ترقی  اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارکباد دی۔

   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022  سے ہو گا۔صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزاکو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے طور پر ان کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔