صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

8

اسلام آباد،24نومبر  (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جمعرات کو یہاں   ایوان صدر میں  ملاقات کی ہے ۔صدر مملکت نے سید عاصم منیر کو جنرل کے عہدے پر ترقی  اور ان کی چیف آف آرمی سٹاف  کے طور پر تعیناتی پر  مبارکباد دی۔چیف آف آرمی سٹاف   کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022  سے ہوگا۔صدر مملکت نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر ان کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔