میرپورخاص؛ اولڈ سول اسپتال ایمرجنسی بحالی کے حوالے  سے اجلاس

2

میرپورخاص،24 نومبر( اے پی پی): اولڈ سول اسپتال ایمرجنسی بحالی تحریک میں شامل تنظیمات علماء ایکشن کمیٹی، انجمن تاجران، دستگیری ویلفیئر ایسوسی ایشن، جماعت اسلامی، امن فاؤنڈیشن، جمیعت علماء اسلام، تنظیمات اہل سنت ایوان صحافت میرپورخاص کے رہنماؤں نے  جمعرات کو یہاں   ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذین العابدین میمن کے ساتھ  اجلاس کیا۔

  اجلاس میں ایم ایس ( سول سرجن) سول اسپتال ڈاکٹر شیرو موتی نے شرکت نہیں کی جس پر اجلاس میں شامل تمام افراد اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور انکے خلاف اجتماعی طور پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں شہریوں کے مطالبے پر ایمرجنسی وارڈ کو دوبارا کھولنے اور سول اسپتال اولڈ کے تمام شعباجات کو آپریشنل کرنے پر فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے کہا کہ اولڈ سول اسپتال میرا پرانہ گھر ہے یہاں میں چھوٹا بڑا ہوا ہوں یہاں سے دور نئے سول اسپتال تک لوگ جا نہیں سکتے یہاں سول اسپتال کے چاروں اطراف ہیوی ٹریفک، ریلوے اسٹیشن ،ریلوے کراسنگ، اسٹیشن روڈ ،مارکیٹ روڈ ،ڈاکٹرز لائن ہے ،یہاں غریب مریضوں کی زیادہ تعداد آتی جاتی ہے یہاں ہر صورت میں ایمرجنسی وارڈ کے ساتھ اس اسپتال کو ٹی ایچ کیو اسپتال کے طور پر بحال کرانا شہریوں کے مفاد میں ہے۔

 انہوں نے ایم ایس (سول سرجن ) ڈاکٹر شیرو موتی کے رویوں  سے  اسپتال کے حساس مسئلے پر عدم توجہ پر حیرانی اور غم غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ سول اسپتال کی بحالی تحریک کے رہنماؤں اور شہریوں کا مطالبہ جائز ہے اور اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت   عزرا پیچوہو ،سیکریٹری صحت سے بات کریگیں۔

اجلاس میں ڈی ایچ او میرپورخاص جیئرام داس ہوتوانی، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر میر مختیار ٹالپر انچارج پی پی ایچ آئی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔