وزیراعظم  محمد شہباز شریف سے نامزد چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

7

اسلام آباد،24نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم  محمد شہباز شریف سے  نامزد چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے  جمعرات کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔