وزیراعلی پنجاب   نے اداکار طارق ٹیڈی (مرحوم) کے بیٹے جنید طارق کو 30 لاکھ روپے کا چیک  دےدیا

4

لاہور،24نومبر  (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے اداکار طارق ٹیڈی (مرحوم) کے بیٹے جنید طارق نے ملاقات کی۔وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے جنید طارق کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلی پرویزالہی نے جنید طارق کو سی ایم آفس میں نوکری دینے کاحکم دیا۔

وزیراعلی  نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔فنکاروں کیلئے خصوصی ٹرسٹ ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کے فنڈز سے قائم ہوگا۔فنکاروں کے لئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔فنکاروں کی امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے بورڈ آف ٹرسٹی قائم کردیاگیا، وزیراعلی سربراہ ہوں گے۔سیکرٹری اطلاعات بورڈ آف ٹرسٹی کے سیکرٹری قوی خان،سید نور، سہیل احمد، نعمان اعجاز،جاوید شیخ، افتخار ٹھاکر اور قیصر پیا، ثمینہ احمد، فیاض الحسن چوہان، ٹھاکر لاہوری ممبر ہوں گے۔

وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے فنکاروں کے لئے ماہانہ امداد 5ہزار سے 25 ہزار روپے کر دی۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کرنے والے فنکاروں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی نے  جنید طارق محمود کو دلاسہ دیا اور  شفقت کا اظہار کیا۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہاکہ فنکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کو ہم فرض سمجھتے ہیں۔ فنکاروں کے خاندان کی معاونت کسی پر احسان نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ طارق ٹیڈی مرحوم اپنے ہم عصراداکاروں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چودھری پرویز الہی غریب پرور اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں۔

صوبائی وزیر ثقافت ملک تیمور مسعود،چیئرمین فلم سنسر بورڈ گل زمان، افتخار ٹھاکر، روبی انعم،اظہر بٹ، سینئرصحافی مروہ انصر، ٹھاکر لاہوری نے ملاقات میں شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی محمد خان بھٹی،پریس سیکرٹری وزیراعلی محمد اقبال چودھری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اسد اللہ خان، سیکرٹری اطلاعات پنجاب آصف بلال لودھی بھی موجود تھے۔