پاکپتن؛ شہریوں  کیلئے اچھی خبر، ریسکیو 1122کو 4 نئی ایمبولینسز فراہم کر دی  گئیں

1

پاکپتن ، 24 نومبر (اے پی پی ): پاکپتن کے شہریوں  کیلئے  ایک اچھی خبر،حکومت نے ریسکیو 1122کو 4 نئی ایمبولینسز فراہم کر دیں۔

 نئی ایمبولینسز کی فراہمی کی تقریب ریسکیو آفس پاکپتن میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ نے نئی ایمبولینسز ڈی او ایمرجنسی ریسکیو1122اکٹر احمد رضا کو ایمبولینسز کی چابی دے کر تقریب کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نئی ایمبولیننسز کی فراہمی سے مریضوں کو ٹرانسفر اینڈ ریفرل کیسز میں بھرپور مدد فراہم کی جاسکے گی،نئی ایمبولینسز کی فراہم پاکپتن کے شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

اس موقع پر ریسکیو 1122کے چاک و چوبند دستے مہمان خصوصی کو سلامی بھی پیش کی۔