ڈپٹی کمشنر محمد سلمان خان کی زیر صدارت ضلع کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس

9

رحیم یار خان ،09 نومبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد سلمان خان کی زیر صدارت ضلع کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے ضلع کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں محکمہ صحت، مواصلات، بلڈنگ، اربن ڈویلپمنٹ، ہائر ایجوکیشن، زراعت، انہار،لوکل گورنمنٹ، سپورٹس سمیت دیگر محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔

  ڈپٹی کمشنر محمد سلمان خان نے کہا کہ عوامی بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا ،میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے ضلع کے شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی،ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ،منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام محکمے اپنے آپسی روابط کو مستحکم بنائیں۔بہترین ٹیم ورک سے مطلوبہ اہداف کا حصول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید  اور ایکسین بلڈنگ نعمان سلیمان، ایکسین ہائی ویز محمد شفیق، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ امجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے  بھی شرکت کی۔