کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

4

ملتان 09 نومبر(اے پی پی ): اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنائیں ادارے باہمی ربط کو بہتر بنا کر انفراسٹرکچر بحالی بارے مشترکہ پلان مرتب کریں عامر ڈوگر نے کہا کہ سڑکوں گلیوں کی کھدائی سے شہری کوفت میں مبتلا ہیں اور کہا شہریوں کی تکلیف کے بروقت ازالے کیلئے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہونے چاہیں ایم ڈی واسا نے کہا کہ نواب پور روڈ پر فیض عام چوک سے 8 نمبر چونگی تک سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے ایس ای ہائی ویز نے کہا کہ نادرہ آباد فلائی اوور پر 3 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی نوید گھمن نے کہا نادرہ آباد فلائی اوور جون 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا اور کہا سیکشن 5 کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس جمع کروا دی گئی ہے ۔

غلام نبی نے کہا زمین کی خرید مکمل کرتے ہی کام کی رفتار بڑھا دی جائے گی اور کہا کہ1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک جون 2023 تک مکمل کرلی جائے گی اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، واسا، کارپوریشن نے شرکت کی۔