کوئٹہ؛ میر ضیا لانگو نے صوبائی وزیر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

7

کوئٹہ،24 نومبر(اے پی پی): میر ضیا لانگو نے صوبائی وزیر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے ،قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے ان سے  حلف لیا، اس سے پہلے ایس اینڈ جی اے ڈی سے میر ضیا لانگو کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس پر گورنر نے میر ضیا لانگو کو مشیر کے عہدے سے ہٹایا۔

حلف برداری میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کی کابینہ میں ضیا لانگو بحیثیت وزیر شامل تھے جبکہ میر عبدلقدوس بزنجو کی کابینہ میں بحیثیت مشیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ کے ادوار میں محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کا قلمدان میر ضیا لانگو ہی کے پاس تھا۔