کھیلوں کے مقابلوں میں اوکاڑہ پولیس کی شاندار کارکردگی

4

 اوکاڑہ،24نومبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمدفرقان بلال نے انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بیڈ منٹن اور شوٹنگ بال ٹیم کو رینج میں اول، کرکٹ میں دوئم پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ پولیس کےجوان جہاں عوام کی حفاظت کافرض احسن انداز سے نبھاتے ہیں وہاں انہوں نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں نمایاں کار کردگی کا شاندار مظاہرہ کرکے اوکاڑہ ضلعی پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں اوکاڑہ  پولیس کی ٹیموں کی جانب سے فٹ بال، بیڈ منٹن،بیس بال ،باڈی بلڈنگ اور شوٹنگ بال ٹیموں نے رینج میں اول جب کہ کرکٹ اور والی بال ٹیموں نے دوئم پوزیشن حاصل کی۔

ڈی پی او نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرشاباش دیتے ہوئے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس لیاقت علی بھی موجود تھے۔