ہنر سے انسان اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط اور خاندان کی کفالت کرسکتا ہے؛ شارق احمد

6

 

میرپورخاص،06 نومبر ( اے پی پی):سیکریٹری بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی سندھ شارق احمد نے کہا ہے کہ آپ کی دولت آپ سے چھن سکتی ہے، آپ کی تعلیم، آپ کی ڈگری پر سوال اٹھ سکتا ہے مگر ہنر وہ چیز ہے جب تک انسان زندہ ہیں اس کے ساتھ رہتا ہے، اسی لیے آج بھی ہنر کو بادشاہ کے لقب سے پکارا جاتا ہے اب یہ آپ پرمنحصر ہے کہ کس طرح آپ اپنے ہنر سے اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط اور خاندان کی کفالت کرسکتے ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں  نے   بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے تعاون اور آرٹس فائونڈیشن میرپورخاص کی جانب سے  آرٹ فائونڈیشن ادارے سی آئی ٹی کمپیوٹر، سلائی و کشیدہ کاری اور بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے والی طلبات کے لیئے منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 اس موقع پر کنسلٹنٹ وزیر اعلی سندھ  تیمور سیال، ڈی ایم سی نظیراں لغاری، آرٹ فائونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شھزادو ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیکریٹری شارق احمد و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کے  شہید محترمہ بینظیر بھٹو چاہتی تھیں کے ہمارے ملک کی عورتیں با اختیار ہوں ان کے ہاتھ میں ہنر ہو تاکہ وہ اپنی نسلوں اور ملک کا مستقبل روشن کریں یہ حکومت سندھ کا سب سے بہترین پروگرام ہے جس کے تحت آپ اپنی معاشی کمزوری کو دور کرسکتے  ہیں۔ انہوں نے کہا کے اب دنیا بدل چکی ہے اداروں کو آپ کی ڈگری سے نہیں  آپ کے کام سے مطلب ہے آپ گوگل میں سرچ کریں دنیا کی سب سے بڑی 15 کمپنیاں آپ کی ڈگری پر نہیں آپ کے ہنر کے کام سے مطمٔن ہو کر ملازمت پر رکھتی ہیں آپ وہ خوش نصیب ہیں جن کے ہاتھ میں اپنا ہنر ہے اس پر جتنی محنت کریں گے اسکا پھل بھی اتنا ملے گا ۔

اس موقع پر سوشل ایکٹیوسٹ ایڈوکیٹ نصرت میانو، الحیات ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ڈگری کی اونر  نادیہ شفیق آرائیں بھی موجود تھیں۔ آخر میں کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے گئے اور انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔