اٹک:تیزاب سے بھرا ٹینکر حادثے کے باعث الٹ گیا،ڈرائیور زخمی

10

اٹک، 25 نومبر(اے پی پی): اٹک کی تحصیل جنڈ میں تیزاب سے بھرا ٹینکر حادثے کے باعث الٹ گیا جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ حادثہ رنگلی موڑراولپنڈی کوہاٹ روڈ پر پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ انتظامیہ اور پولیس افسران بھی جائے حادثہ پر موجود رہے اور جائے حادثہ کو سیل کر دیا گیا، ٹینکر الٹنے سے تیزاب بہہ گیا جس پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر مٹی ڈال دی  تاہم فائر ٹیم صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود رہی، حادثے میں 55سالہ ڈرائیور محمد نواز ولد محمد انور زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا۔