رحیم یار خان؛ ڈپٹی کمشنر سلمان خان کا میانوالی قریشیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

13

رحیم یار خان،15 نومبر(اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے میانوالی قریشیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا ، سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان ، ایکسین بلڈنگ نعمان سلمان نے  بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے میانوالی قریشیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کو فوری فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، میانوالی قریشیاں ہسپتال میں ترجیحی بنیادوں پر ایم ایس تعینات کیا

جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فوری طور پر ہسپتال میں آلات ودیگر سامان مکمل کرے، ایکسین بلڈنگ ہسپتال کے اطراف میں سبزہ و پودے لگائیں۔ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے تحصیل خانپور میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کے ایل پی روڈ تا کوٹلہ پٹھان ،خانپور کو لنک کرنے والی زیرِ تعمیر کارپٹ روڈ کو جلد مکمل کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل نا ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تکلیف کے بروقت ازالے کیلئے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہونے چاہیں ، منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنائیں۔