مری، 15 نومبر(اے پی پی ): نجی ہوٹل کے دو کمروں میں لگنے والی آگ پر بروقت کارروائی کر کے قابو پالیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نجی ہوٹل کے ایک کمرے میں آگ لگنے پر فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ایمبولینس اور تین فائر ٹینڈرز بھجوائے گئے، دو کمرے شدید آگ کی لپیٹ میں تھے۔دو فائر ٹینڈرز نےفائر فائٹنگ میں حصہ لیا اور آگ پر جلد ہی قابو پا لیا جبکہ دو کمروں سمیت ملحقہ کچھ ھٹس کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔