مسلم لیگ ن ملک کو معاشی بحرانوں سے بہت جلد نکالے گی؛مرتضیٰ جاوید عباسی

7

مری،27مارچ(اے پی پی): وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کو معاشی بحرانوں سے بہت جلد نکالے گی عمران خان نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے ان کی غلط پالیسیوں سے آج وطن عزیز مہنگائی، بیرروزگاری اوردیگرمسائل سے دوچار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کی غلط سیاست اورپالسییوں سے نوجوان مایوس ہوچکے ہیں اورجوق درجوق وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل بنواڑی کے عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ایک کروڑ کی گرانٹ اورپانچ بجلی کے پول دئیے جانے کااعلان کرتا ہوں ۔