ملتان ؛ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

2

ملتان،15 نومبر(ا ے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سیوڑہ چوک،اعوان چوک،فیض عام چوک،سیداں والا بائ پاس چوک بشمول میٹرو اسٹیشن و اطراف،بوسن روڈ، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی تک اور بوسن روڈ چونگی نمبر 6،شالیمار،کالونی،سبزہ زار میٹرو اسٹیشن روڈ کی دونوں اطراف میں واقع تمام تر تجاوزات کو کلیئر کروا کر سامان قبضہ میں لے لیا۔آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ الیاس گل نے جبکہ انفورسمنٹ سکواڈ انکے ہمراہ تھا۔