ملتان آرٹس کونسل میں” آواز دے کہاں ہے” محفل موسیقی کا انعقاد، نامور گلوکارہوں کی شرکت

34

ملتان، 08 نومبر(اے پی پی):ملتان آرٹس کونسل میں” آواز دے کہاں ہے” محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نامور گلوکاروں نے شرکت کی۔
آرٹس کونسل میں میوزیکل پروگرام کے موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ اس پروگرام کے زریعے ہم موسیقی کو یاد کرنے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا آرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پچاس ساٹھ ستر اسی کی دہائیوں میں تخلیق ہونے والی میوزک کو ہمارے کلچر کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا، یہ ہمارا وہ کلچر تھا کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے ہوئے ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کی خوشیوں اور ایک دوسرے کی غمگیوں میں ساجھنے ہوتے تھے ، ہم یہ چاہتے ہیں ہمارا یہ کلچر ایک بار پھر خیر کا سلامتی کا ہو اور ہمارا پیارا وطن پاکستان دن رات ترقی کرے۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ سب سے پہلے اس محفل میں تشریف لانے والے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیاں اور میوزک کے استاد فقیر احمد، چوہدری طاہر محمود ڈیرہ غازی خان، شاکر حسین شاکر، مہر عزیز، رفیق قریشی، اور تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
میوزیکل پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد اقبال وزیر لاشار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور گلوکارہوں میں بیگم، مالا، مہناز، رونا لیلی،زبیدہ خانم،نیرہ نور،غلام علی،مسعود رانا،احمد رشدی،عنایت حسین بھٹی،اخلاق احمد،سلیم رضا، غلام عباس اور دیگر نامور فنکاروں کی فن موسیقی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیس گیا جس میں ملتان کے معروف سنگرز ثوبیہ ملک،سعدیہ ھاشمی،میرو صبا،فرح خان،حفضہ ندیم،فیاض بخاری،یونس خان،عمران مغل،خلیل گجر اور زبیر بھپلا وطن عزیز کے ان نامور فنکاروں کے گیت گاکر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔