پسنجر یا گڈز ٹرینز کو کسی بھی قسم کی تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ریلوے ٹرین آپریشن معمول کی طرح روا دواں ہے، ترجمان ریلوے

8

سکھر,16نومبر(اے پی پی)ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی پی کنٹینر گڈز ٹرین جو کہ آج  صبح نارتھ بلاک ہٹ اور ریلوے گڈز یارڈ کے درمیان ڈی ریل ہوگئی تھی کو ری ریل کرکے اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا۔ گڈز ٹرین کے ڈی ریل ہونے سے لے کر ری ریل ہونے کے درمیان پسنجر یا گڈز ٹرینز کو کسی بھی قسم کی تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ریلوے ٹرین آپریشن معمول کی طرح روا دواں رہا۔