ہرنائی؛توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد

9

ہرنائی،15نومبر(اے پی پی): توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن کے حوالے سے ای او اے پروگرام پلاننگ میٹنگ زیر صدرات ڈی ایس وی غلام فاروق ترین منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے ویکسینٹرز نے شرکت کی ۔

ڈی ایس وی غلام فاروق ترین نے کہاکہ ماہ نومبر  کے تحت ضلع بھر میں ایی او اے پروگرام شروع کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں پیدائش سے لے کر پندرہ ماہ تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے جس میں، تپ دق ،پولیو،کالی کھانسی، یرقان،گردن توڑ بخار،اسہال تشنج اور خسرہ جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بچوں کو لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا ایک قومی فرض بھی ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری بھی ہے۔

اس موقع پر ڈی ایم محمد عباس بھی موجود تھے۔